فتنوں کے دور میں منہج سلف

اولاد آدم کی پیدائش کا مقصد ہی امتحان، ابتلاء وآزمائش ہے، فتنہ کے کئی معنی آتے ہیں ۔ بلا ، ابتلا، آزمائش ، امتحان وغیرہ۔ یہ آزمائش سزا کے لیے، تنبیہ کے لیے، عذاب کے لیے اور بھی گناہوں کے کفارہ یا اجر و ثواب میں اضافہ کے لئے ہوتی ہے۔ فتنوں کی ابتداء نبی کریم ﷺ کے دور میں ہی پائی گئی تھی اور فتنوں کی انتہا خروج دجال سے ہوگی ۔

ارشاد نبوی ﷺ ہے:

’’ زمانہ آپس میں بہت قریب ہو جائے گا،علم اٹھا لیا جائے گا اور فتنے غالب ہوتے جائیں گے، بخیلی کا دور دورہ ہوگا اور ہرج بڑھ جائے گا۔

صحابہ کرام نے پوچھا:

ہرج کیا ہے؟ تو آپﷺ نے فرمایا:

’’ قتل و غارت گری۔‘‘ ( منہج السلف فی التعامل مع الفتن : 27)

فتنوں کے دور میں سلف صالحین کے منہج کے بغیر بچنا ناممکن ہے

1۔ فتنوں کے واقع ہونے سے پہلے ہی شریعت کی پابندی اور فریضہ دعوت کی ادائیگی ۔

2۔ فتنوں کے وقت حلم، صبر، فکر و نظر سے کام لیں ۔ جلد بازی سے بچیں، سخت مزاجی سے پر ہیز کریں۔

3۔ کسی مسئلہ پر حکم لگانے سے پہلے صحیح اندازہ تحقیق اور مکمل جانکاری حاصل کر لیں۔

4۔ فتنوں کے حالات میں حق پر جمے رہنا مسلمان کا فریضہ۔

5۔ فتنوں کے دور میں لوگوں کے ساتھ برتاؤ ، انصاف ہی نہیں بلکہ فضل واحسان پر مبنی ہو۔

6۔ اجتماعیت ، اتحاد اتفاق کو باقی رکھیں، اختلافات سے اپنے آپ کو بچائیں ۔ کیونکہ اجتماعیت رحمت اور فرقہ بندی عذاب ہے۔

خبروں افواہوں کی روک تھام کے لیے حقائق پیش کرنا۔

سلفی میڈیا کی بنیاد اور اساس پانچ ہیں :

1۔ صداقت ۔

2۔دقت نظری خبروں کی تحقیق۔

3۔ سنسنی خیز خبروں کو روکنا اور حقیقت کو من وعن پیش کرنا یہ امانت ودیانت کا تقاضہ ہے۔

4۔ اعتدال اور وسطیت سلفی میڈیا کا امتیازی وصف ہے۔ افراط و تفریط اور غلو سے پر ہیز کرنا۔

سلفی میڈیا کا ضابطہ اخلاق

میڈیا ایک امانت ہے، ایک عظیم ذمہ داری ہے۔ لہٰذا اس ذمہ داری کے کچھ اصول اور ضابطے ہیں، صرف مفید اور ضروری معلومات کی نشر واشاعت کرنا چاہئے ،جو ملک وملت ، جماعت اور انسانیت کے لیے فائدہ مند ہو۔ حقیقت بیانی اور راست گوئی سے کام لیں ۔ موقع محل، فہم وفراست کا خاص خیال رکھیں۔ واقعہ اور خبر کی خوب چھان بین بھی کریں۔

یا درکھیں ہر سچائی قابل اشاعت نہیں ہوتی،فحش و منکرات سے مکمل اجتناب ، جانبداری طرفداری سے گریز کریں۔

افواہوں اور غلط پروپیگنڈوں سے دوری آزادی رائے اور مصالح خمسہ ( دین، جان، مال، عزت، آبرو عقل) کی رعایت ضروری ہے۔ خیر خواہی اور ہمدردی کا جذ بہ نمایاں ہو۔ چاپلوسی اور منافقت جیسے رذیل اخلاق سے مکمل اجتناب کریں۔

میڈیا میں کرنے کے اہم کام

سلفیت کے علمبر دار ، جمعیت اہل حدیث خود اپنا میڈیا ہاؤس اور پورٹل قائم کرے، ٹی وی چینل نیوز چینل ، ویب سائٹ رسائل و جرائد کا اجراء پریس ریلیز کا اجراء۔

وحی الٰہی کے مخالفین کا طرز استدلال اور طریقہ

وحی الٰہی یعنی قرآن وحدیث کو اہمیت نہ دے کر اقوال ائمہ مجتہدین ، ان کے آراء وقیاس اور فلسفیوں کے اقوال کو اہمیت دیتے ہیں اور دین میں اس کو شامل کرتے ہیں۔ یہ دراصل شریعت اور دین میں مداخلت ہے۔ یہ شریعت سازی ہے جو کہ حرام ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے اپنی امت پر سنت اور منہج صحابہ کرام کی پیروی کو لازم کیا اور اس کو مضبوطی سے تھا منے کا حکم دیا اور دین میں نئے امور ایجاد کرنے سے منع کیا۔ کیوں کہ یہ بدعت ہے اور

كل بدعة ضاله تمام بدعت گمراہی ہے۔ (عرباض بن ساریہ سنن ابو داؤد، کتاب السنہ )

وحی الٰہی سے انحراف کی دوسری وجہ شریعت اور مصلحت کے درمیان موازنہ کرنا ، یہ یقیناً اللہ اور رسول کی مخالفت ہے، یہ کھلی گمراہی ہے ۔

﴿وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ ۗ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُبِينًا ﴾

’’اور (دیکھو) کسی مومن مرد و عورت کو اللہ اور اس کے رسول کے فیصلہ کے بعد کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا، یا د رکھو اللہ تعالیٰ اور اس کےرسول کی بھی نافرمانی کرے گا، وہ صریح گمراہی میں پڑے گا۔ ‘‘ (سورۃ الاحزاب : 36)

کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے عقل کی بنا پر مصلحت کو اپنا عقیدہ بنالیا ہو یا پھر اس کی شریعت میں کوئی نص موجودہ ہومگر اس کو نظر نہ آئی ، یا پھر اس نے اپنے نفس کو اپنا عقیدہ اور معیار بنالیا ہو۔ انحراف کی ایک وجہ قیاس فاسد بھی ہے یا درکھیں نص صریح (واضح دلائل) کے مقابلہ میں قیاس کرنا صحیح نہیں ہے۔

سیدنا عمرو بن عاص بیان کرتے ہیں کہ آخری زمانے میں ایسے لوگ آئیں گے جو نص (قرآن وحدیث ) کو اپنی آراء ( قیاس) کے ساتھ ٹکرائیں گے؟

سیدنا علی کا قول ہے:

"لو كان الدين بالرأى لكان اسفل الخف أولى بالمسح من أعلاه ." (کتاب الطہارہ)

شریعت میں منہج سلف سے انحراف کی ایک وجہ مداہنت اور نرمی اختیار کرنا ہے۔ تعصب و تنگ نظری کی بناء پر نصوص کی مخالفت کی کئی قسمیں ہیں:

1۔ قوم اور برادری کا تعصب، یہ چوتھی اور پانچوی صدی میں شروع ہوگیا اور امت چار مسالک میں بٹ گئی۔ حنفی، شافعی ، مالکی حنبلی اور بعض نے اپنے مفروضہ عقیدہ یا امام کے قول سے ٹکرانے والی آیت یا حدیث کو صرف تقلید شخصی کی وجہ سے ترک کر دیا یا پھر اس کی تاویل کر دی۔

اللہ تعالیٰ نے دین و شریعت میں فرقہ بندی اور گروہ بندی کرنے والوں پر سخت غصہ کیا اور رسول اللہﷺ کے ذریعہ ساری امت کو تاکید کردی:

﴿‏ إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُمْ بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ﴾

’’بےشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں بس ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حوالے ہے پھر ان کو ان کا کیا ہوا بتا دیں گے۔‘‘ (سورۃ الانعام : 159)

یقیناً جنہوں نے اپنے دین میں فرقے بنالیے اور وہ مختلف ٹولیاں ہیں، آپ ﷺ ان میں سے کسی چیز میں نہیں ہے۔

حل

اسلام میں سارے مسائل کا آخری حل موجود ہے۔ کسی بھی قوم وملت میں جب تک اپنے آپ میں تبدیلی اور اپنی اصلاح کی فکر نہیں ہوگی، تب تک قوم کی حالت کو اللہ تعالیٰ بدلنے والا نہیں ۔

﴿لَهُ مُعَقِّبَاتٌ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ ۗ وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ ۚ وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَالٍ﴾

’’اس کے پہرے دار انسان کے آگے پیچھے مقرر ہیں ، جو اللہ کے حکم سے اس کی نگہبانی کرتے ہیں۔ کسی قوم کی حالت اللہ تعالیٰ نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اسے نہ بدلیں جو ان کے دلوں میں ہے، اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کی سزا کا ارادہ کر لیتا ہے تو وہ بدلا نہیں کرتا اور سوائے اس کے کوئی بھی ان کا کارساز نہیں۔‘‘ (سورۃ الرعد :11)

امت کے آخری لوگوں کی اصلاح نہیں ہو سکتی مگر صرف اسی طریقہ سے جس سے اس امت کے پہلے لوگوں کی اصلاح ہوئی تھی ، پس جو چیز اس وقت دین کا حصہ نہ تھی وہ آج بھی دین کاحصہ نہیں بن سکتی ۔ (الشفاء قاضی عیاض :2؍ 676)

ہر دور کے مسائل، آفات فتنوں، پریشانیوں گمراہیوں ، ضلالت ، کفر والحاد کا حل یہی ہے کہ امت اور انسانیت حقیقی دین جو کہ سب کا فطری دین ہے وہ ہے اسلام اسی کی طرف لوٹ کر آنا ہوگا۔

حقیقی اور سچے دین کی صحیح تشریح صحابہ کرام اور اسلاف عظام کے ذریعہ ہوئی، لہٰذا ان ہی کے نقش قدم پر چل کر امت فلاح پا سکتی اور عزت سر بلندی حاصل کر سکتی ۔

٭٭٭

10 دنوں کے اعمال کا دیگر ہر عمل سے افضل ہونا

نبی کریم ﷺنے فرمایا:

’’کسی دن کا عمل (اللہ تعالیٰ) کے ہاں ان (دس) دنوں کے عمل سے افضل نہیں۔‘‘ صحابہ نے پوچھا:

کیا جہاد بھی نہیں؟ آپﷺ نے فرمایا:

’’جہاد بھی نہیں۔ سوائے اس شخص کے جو دشمنوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان و مال کی بازی لگا دے اور (ان میں سے) کسی چیز کے ساتھ واپس نہ لوٹے۔‘‘

(صحیح بخاری:969)

عشرہ ذوالحجہ میں اسلاف کی محنت

ذوالحجہ کا آخری عشرہ آتا تو سیدنا سعید بن جبیر ﷫ (عمل میں) اس قدر محنت کرتے کہ اپنی طاقت اور ہمت سے بھی بڑھ کر نیکی کرنے کی کوشش کرتے۔

(شرح مشکل الآثار:7؍ 416، ح، 2970)

٭٭٭

علمائے کرام کے مطابق:

ذوالحجہ کے یہ 10 دن مجموعی طور پر رمضان کے (آخری) عشرے سے بھی افضل ہیں گو کہ رمضان کے آخری عشرے میں ایک ایسی رات ہے جس کی فضیلت میں کسی رات کو برابری حاصل نہیں۔‘‘ (لطائف المعارف از ابن رجب : ص 267)