کر پٹوکرنسی کی شرعی حیثیت

چوں کہ زیر بحث مسئلہ قابل اجتہاد جدید فقہی مسائل میں سے ہے اسی لیے اہل علم کے مابین اس کی فقہی تاصیل اصولی تکییف اور تکنیکی تنظیر میں چار طرح سے اختلاف پایا جاتا ہے:

پہلا موقف: مجمع الفقه الإسلامي الدولي اسلامی فقہ کی الاقوامی اکیڈمی نے مورخہ 20؍ نومبر 2019 ء میں اس مسئلے کو مزید تحقیق طلب جانا اور بعض علما جیسے ڈاکٹر شیخ عبد العزیز الفوزان اور شیخ عبد الرحمن بن ناصر البراک حفظہ اللہ وغیرہ نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے معاملہ داری کے سلسلے میں توقف اختیار کیا ، کیوں کہ اس کرنسی کا اصل ماخذ صحیح طور پر انھیں معلوم نہیں ہوسکا اور اس کے تئیں بہت سارے سوالات خطرات خدشات اور پیچیدگیاں تادم تحریر ان کے یہاں قابل تصفیہ ہیں لیکن اس کے ذریعے معاملہ داری پر سال گزرنے کے بعد اس میں زکاۃ کی فرضیت بتائی، کیوں کہ وہ مال کے دائرے میں شمار کی جانے لگی ہے۔

دوسرا موقف کرپٹو کرنسی کے ذریعے معاملہ داری درست ہے، کیوں :

1۔عموم آیت أَحَلَّ اللَّهَ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِبَا سے استدلال کیا گیا کہ اللہ معاملات میں اصل صحت واباحت ہے۔

2۔مال کے اعتبار سے کر پٹوکرنسی ایک قیمتی مال ہے۔

3۔کرپٹو کرنسی کی پروگرامنگ کوئی خام خیال نہیں بلکہ با قاعدہ ایک حقیقت اور حقیقی مال یا اثاثہ ہے جس کا استعمال اور تبادلہ لوگوں نے شروع کیا اور جس کے ذریعے فی الحال آسٹرلیا کی سب سے بڑی Stock Exchange میں اور امریکا میں کرپٹو کرنسی کی شکل میں سرمایہ کاری ممکن ہے۔

4۔امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا:

لَوْ أَنَّ النَّاسَ أَجَازُوا بَيْنَهُمُ الْجُلُودَ حَتَّى تَكُونَ لَهَا سِكَةٌ وَعَيْنٌ لَكَرِهْتَهَا أَنْ تُبَاعَ بِالذَّهَبِ وَالْوَرِقِ نَظِرَةً –

(المدونة للإمام مالك كتاب الصرف التأخير في صرف الفلوس :5 ؍؟؟)

’’لوگ اگر چمڑوں کو بطور سکہ اور متعین نقد و کرنسی کے طور پر استعمال کرنے لگیں تو میں اُن قوت خرید وفروخت کے حامل چمڑوں کو سونے اور چاندی کے ساتھ تاخیر سے بیچنے کومکر وہ سمجھوں گا ( تاکہ تاخیر کے سبب سودی معاملہ ربا النسیہ نہ ہو جائے ) ۔ لیکن واضح رہے کہ امام مالک در ایمانیہ نے فرضی اور وہمی کرنسی کی نہیں بلکہ محسوس اور ٹھوس نقد کی مثال دی۔

امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا:

أَمَّا الدِّرْهُمْ وَالدِّينَارُ فَمَا يُعْرَفُ لَهُ حَدٌ طَبْعِي وَلَا شَرْعِيَّ بَلْ مَرْجِعُهُ إِلَى الْعَادَةِ وَالِاصْطِلاح، وَذَلِكَ لِأَنَّهُ فِي الْأَصل لَا يَتَعَلَّقُ الْمَقْصُودُ بِهِ، بَلْ الْغَرَضُ أَن يَكُونَ مِعْيَارًا لِمَا يَتَعَامَلُونَ بِهِ وَالدَّرَاهِمُ وَالدَّنَانِيرُ لَا تَقْصَدُ لِنَفْسِهَا بَلْ هِيَ وَسِيلَةَ إِلَى التَعَامُل بِهَا وَلِهَذَا كَانَتْ أَثْمَانًا ، بِخِلَافِ سَائِرِ الْأَمْوَالِ فَإِنَّ الْمَقْصُودَ الِانْتِفَاعُ بِهَا نَفْسِهَا فَلِهَذَا كَانَتْ مُقَدَّرَةً بِالْأُمُورِ الطَّبْعِيَّةِ أَوَ الشَّرْعِيَّةِ وَالْوَسِيلَةُ الْمَحْضَةُ الَّتِي لَا يَتَعَلَّقُ بِهَا غَرَضْ لَا بِمَادَّتِهَا وَلَا بِصُورَتِهَا يَحْصُلُ بِهَا الْمَقْصُودُ كَيْفَمَا كَانَتْ. ( مجموع الفتاوی : 19؍251۔252)

’’درہم و دینار کی کوئی فطری یا شرعی تعریف و ضابطہ نہیں بلکہ اس ضمن میں رائج عادات و اصطلاحات کی طرف رجوع کیا جائے گا اس کی بنیادی وجہ دراصل یہ ہے کہ معاملہ داری سے مقصود نقد کے ساتھ وابستہ نہیں بلکہ مقصد یہ ہے کہ نقد لوگوں کے معاملات کا معیار و پیمانہ بن جائے جب کہ دینار و درہم بنفس نفیس اور بذات خود مقصود نہیں بلکہ وہ محض ان کے ذریعے معاملہ داری کا وسیلہ ہیں اسی لیے وہ دینار و درہم ثمن (قیمت ) قرار پائے اس کے برعکس دینا رو درہم کے علاوہ بقیہ سارے مال سے بنفس نفیس اور بذات خود استفادہ مقصود رہتا ہے اسی لیے فطری و شرعی امور کے ذریعے ان کا اندازہ لگایا جاتا ہے اور جو محض معاملہ داری کا ایسا وسیلہ ہو کہ جس سے مضمون یا ظاہر سے کوئی مقصد وابستہ نہ ہو تو وہ جس شکل میں بھی رہے اس وسیلے کہ ذریعے معاملہ داری کا مقصود پورا ہوگا۔‘‘

امام ابن عابدین رحمہ اللہ نے بھی بڑی وسعت پیدا کی اور کہا:

اَلثَمَنُ غَيْرُ مَقْصُودِ بَلْ وَسِيلَةَ إِلَى الْمَقْصُودِ إِذْ الانْتِفَاعُ بِالْأَعْيَانِ لَا بِالْأَثْمَانِ

(حاشية ابن عابدين على الدر المختار كتاب البيوع:4؍501)

’’معاملہ داری میں قیمت کرنسی حقیقی طور پر مقصود نہیں رہتی بلکہ وہ وسیلہ مقصود رہتی ہے کیوں کہ فائدہ اٹھانا سامان سے ہوتا ہے نہ کہ قیمتوں سے۔ اور اس سے ملتی جلتی بات امام سرخسی یا شیمیہ نے بھی المبسوط فى المبسوط : 3؍ 20 میں فرمائی۔

امام زرکشی رحمہ اللہ نے فرمایا:

اَلمَالُ مَا كَانَ مُنْتَفَعّابِهِ (المنثور في القواعد الفقهية للزركشی المال حقیقتہ: 3؍ 222 )

’’جو بھی نفع بخش ہو وہ مال ہے۔ ‘‘

اور اس عموم کے لحاظ سے کر پٹو کرنسی کی معاملہ داری درست ہے۔

5۔جرمنی چاپان اور ہالینڈ جیسی بعض حکومتوں نے اسے با قاعدہ کرنسی کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جب کہ کچھ ملکوں نے اسے بطور کرنسی قرار نہیں دیا لیکن اسے ڈیجیٹل تجارتی اثاثہ واشیا Digital Commodity کے طور پر تسلیم کیا اور ٹیکس بھی عائد کیا اور اس کے ذریعے مختلف شعبوں میں معاملات و تبادلہ اشیا جاری بھی ہے، اور اس میں پائی جانے والی قوت خرید وفروخت کی وجہ سے ربا الفضل و ربا النسيئة اس میں ہو سکتا ہے، لہٰذا اس کی ہم جنس کے ذریعے خرید و فروخت کی صورت میں تماثل و تقابض ضروری ہے، علاوہ ازیں اس میں زکاۃ بھی فرض ہوگی۔

6۔آکسیجن، بجلی اور گیس ٹھوس نہ رہنے کے باوجود جیسے اس کا وجود یقینی ہے اور کرپٹو کرنسی کا معاملہ بھی بالکل اسی طرح ہے۔

7۔ گزشتہ پانچ سالوں میں کرپٹو کرنسی میں بہتری کی شرح نمایاں ہے۔

8۔ جنوبی افریقیا کے قومی ادارے نے کرپٹو کرنسی کو بطور مال تسلیم کیا؟

اور ماہر اسلامی تجارت ڈاکٹر سعد بن ترکی حفظہ اللہ نے ایک سال قبل شبكة المجد کے پروگرام الجواب الكافي میں فرمایا کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے معاملات جواز سے قریب ترین ہیں کیوں کہ وہ اب مقبول ومتداول ذریعۂ مبادلہ فروخت کی جانے والی شے کے لیے قیمت کی تعیین کا ایک معتبر پیمانہ اور حامل خمنیت بن چکی ہے اور یہی خصوصیات کرنسی قرار دینے کے لیے اہم ہیں بالخصوص کچھ حکومتوں نے اسے بطور کرنسی تسلیم کر لیا اور لوگوں میں یہ رائج بھی ہو چکی اب رہا سنگین خطرات و خدشات کا معاملہ تو وہ Stock Market میں بھی پایا جاتا ہے لیکن اس سے کسی نے منع نہیں کیا اور بڑی احتیاط کے ساتھ کر پٹو کرنسی کے ذریعے معاملہ داری کے قاتل ڈاکٹر عبد اللہ العقیل حفظہ اللہ وغیرہ ہیں ۔

8۔کرپٹو کرنسی کی تعدین Mining کو جعالہ پر قیاس کیا گیا اور اس کی اجازت دی گئی۔

تیسرا موقف جمہور کی رائے یہ ہے کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ۔ اس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ۔ معاملہ داری سے بچنا چاہیے، کیوں کہ

1۔مجمع الفقه الإسلامي الدولي نے مورخہ 20 ؍ نومبر 2019ء میں قرارداد منظور کی کہ کر پٹو کرنسی محل نظر ہے کہ وہ منفعت ہے یا شے؍ سلعہ؍ مبیع ہے، یا کرنسی مال ہے، یاڈیجیٹل سرمایہ ہے؟ اور شرعی اعتبار سے کیا اس کی قدر و قیمت اور خمنیت ہے؟

2۔ کرپٹو کرنسی کا محسوس ٹھوس وجود نہیں، بلکہ محض Programming Network ہے جو مال یا رائج کرنسی کی طرح سونے اور چاندی کے حکم میں نہیں ۔

3۔ کرپٹو کرنسی اکثر حکومتوں کی جانب سے مسلمہ وتصدیق شدہ کرنسی نہیں، اور نہ ہی حکومت کی جانب سے منظور شدہ مرکزی بنک سے جاری کردہ ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا:

لَا يَصلُحُ ضَربَ الدَّرَاهِمِ إِلَّا فِي دَارِ الضَّرْبِ بِإِذْنِ السُّلطَائِلَأَنَّ النَّاسَ إِنْ رُخِصَ لَهُمْ

رَكِبُوا الْعَظَائِمَ – (الأحكام السلطانية لأبي يعلى الفراء فصل في وضع الخراج والجزية : 181 )

’’کرنسی کی صنعت صرف حاکم کی اجازت سے حکومتی

ادارے ہی میں ہونی چاہیے کیوں کہ لوگوں کو اگر اس کی اجازت مل جائے تو وہ بڑی غلطیاں اور من مانیاں کرنے لگیں گے۔‘‘

اہل علم نے مزید کہا کہ

يُكْرَهُ لِلرَعِيَةِ ضَرْبُ الدَرَاهِمِ وَإِنْ كَانَتْ خَالِصَةً فَإِنَّهُ مِنْ شَأْنِ الْإِمَامِ –

( العزيز شرح الوجيز للرافعی: 91)

’’درہم خالص ہی کیوں نہ ہو تب بھی حکم کے اعتبار سے مکر وہ ہے کہ رعایا اس کی صنعت کریں کیوں کہ کرنسی کی صنعت حاکم وقت کی خصوصیت اور امتیاز ہے۔ ‘‘

4۔ لاشے اور عدم سے کرپٹو کرنسی کی ایجاد کا طریقہ کا رسود کا سبب بنتا ہے کیوں کہ اس شکل میں نقابض فورا ممکن نہیں جب کہ سود سے بچنے کے لیے کرنسی میں مماثلت اور نقابض فوراً لازمی ہے علاوہ ازیں اس کے کچھ معاملات میں تو سود Usury/interest کا کھلا تصور یا یا جاتا ہے۔

5۔ کر پٹوکرنسی ایسی فرضی اور وہی کرنسی ہے جس کی ایجاد کا اختیار مخصوص افراد تک محدود ہے نتیجتاً جہاں کچھ افراد بے انتہا مال دار بن سکتے ہیں وہاں کچھ لوگ بالکل مفلس و قلاش ہو سکتے ہیں اور شریعت نے جن حکمتوں کے پیش نظر سود سے منع کیا ان میں ایک حکمت یہ بھی ہے کہ مال کچھ دولت مندوں کے ہاتھ ہی میں گردش کرتا نہ رہ جائے:

﴿كَىْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَينَ الْأَغْنِيَاءِ مِنكُم﴾ (سورۃ الحشر)

’’اور بسا اوقات کچھ لوگ وقت ضرورت خود اپنا مال واپس لینے سے قاصر و عاجز رہتے ہیں۔ ‘‘

6۔حکومتوں کے بغیر افراد کے ذریعے اس کی صنعت احتکار Monopoly اور کاروباری اجارہ داری کا سبب بنتی ہے جس کے مرتکب کو نبی ﷺ نے خطا کار بتایا ہے۔ (صحیح مسلم کتاب المساقاة باب تحريم الاحتكار في الأقوات : 1605 بروایت معمر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ )

7۔ کرپٹو کرنسی کی موجد ونگر ان کا رحکومتیں نہیں بلکہ کچھ ایسے افراد ہیں جو کسی بھی مرکزی قانونی نظام کے پابند نہیں، جس کی وجہ سے اسے ایسا کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں جس کی مدد سے بوقت ضرورت مالی جرائم کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کی جاسکے واضح رہے کہ دوسری کرنسیاں کسی نہ کسی طرح Underlying Assests سے منسلک ہوتی ہیں جب کہ کر پٹو کرنسی کا سارا دارو مدار Demand Based پر ہوتا ہے ۔

8۔ کرپٹو کرنسی کوثمن؍ قیمت یا سلعہ ؍ سامان کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے ان کا علم ہونا ضروری ہے ورنہ بیع فاسد ہو جاتی ہے جب کہ اس کرنسی کی ایسی ہزاروں اکائیاں بن جاتی ہیں جن کا علم تو کجا ان کا تلفظ بھی عقد کے وقت ممکن نہیں ہوتا۔

9۔ کرپٹو کرنسی کی Value صرف Market کے

Fluctuation اتار چڑھاؤ پر مبنی ہے۔

10۔کرپٹو کرنسی کی قیمت میں غرر Uncertainty یعنی دھوکہ اور جہل یعنی صحیح و دقیق معلومات کی کمی پائی جاتی ہے۔

11۔ کرپٹو کرنسی کی مالیت کبھی ساری دنیا کی تمام کرنسیوں کی مالیت سے کئی گنا زیادہ بتائی جاتی ہے، جس کی پابجائی کی ذمہ دار کوئی حکومت نہیں، لہذا ایسی صورت حال میں بعض ممالک کا اسے قانو نا کرنسی تسلیم کر لینا بھی کچھ معنی نہیں رکھتا۔

12۔کرپٹو کرنسی میں High Risk Investment خطرے کا تناسب اس قدر انتہائی زائد رہتا ہے کہ مختصر سی مدت میں Value کا اتار چڑھاؤ Speculation بے تحاشہ انداز میں پیش آتا ہے جو جوے Gambling سے مشابہ لگتا ہے۔ (سورة المائدة : 90)

اور اس کی Value ڈرامائی طور پر تبدیل ہو سکتی ہے۔

امام ابن ابی العز رحمہ اللہ نے فرمایا کہ

يَجِبْ أَنْ تَكُونَ مَحْدُودَةً لَاتَرْتَفِعُ قِيمَتَهَا وَلَا تَنْقُصُ وَقَدْ حُرِمَ فِيْهِمَا رِبَا النَسِيْئَةِ لِمَا فِيْهِ مِنَ الضَرَرِ بِالمَحَاوِيجِ

(التنبیہ على مشكلات الهداية كتاب البيوع علة ما سوى الأصناف الربوية الستة : 413)

’’ دینار و درہم جیسی ثمنیت کی حامل گرنسیوں کے لیے اس قدر استقرار کے ساتھ رہنا ضروری ہے کہ ان کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ بھی نہ ہو اور غیر معقول گراوٹ بھی نہ آئے اسی لیے ان میں تاخیر کی وجہ سے سودی سبب ربا النسیہ حرام کیا گیا کیوں کہ اس میں ضرورت مندوں کے لیے نقصان ہے۔

امام ابن قیم رحمہ اللہ نے فرمایا :

يَجِبْ أَنْ يَكُونَ مَحْدُودًا مَضْبُوطًا لَا يَرْتَفِعُ وَلَا يَنْخَفِضُ

(اعلام الموقعين عن رب العالمین فصل حكمة تحريم ربا النساء في المطعوم :2؍ 105)

’’کرنسیوں کی قیمت انتہائی دقیق انداز سے متعین رہنی چاہیے تا کہ اس میں بے تحاشہ اچھال بھی نہ لائے اور غیر معمولی گراوٹ بھی نہ آئے۔ ‘‘

شائد اسی لیے کچھ اہل علم نے کر پٹو کرنسی معاملات کو فاریکس ٹریڈنگ کی طرح سود اور جوے کی ایک شکل بتائی۔

13۔ کرپٹو کرنسی Hackable ہے جس پر سائبر حملے ہو سکتے ہیں۔

کبھی بھی وائرس سے متاثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

14۔کر پٹوکرنسی کی خانگی و غیر حکومتی کمپنیاں غیر ذمہ دارانہ انداز سے کبھی بھی بند ہو سکتی ہیں اور ایسا معاملہ مقصد شریعت تحفظ مال Respect to wealth کے عین منافی ہے۔

15۔کرپٹو کرنسی کے ذریعے منی لانڈرنگ Money Laundering جیسی غیر قانونی سرگرمیاں اور دہشت گردی جیسے جرائم انجام پاسکتے ہیں۔

6۔ کرپٹو کرنسی کی Electronic Wallets کبھی بھی قرق ہوسکتی ہیں، اور ان کے مواد و مضمون کی چوری بھی ممکن ہے۔

17۔کرپٹو کرنسی کا نظام معتبر بینکوں کے جاری نظام کو درہم برہم کر سکتا ہے۔

18۔اگر Backup Strategy نہ ہو اور Computer یا Mobile Device گم یا چوری ہو جائے تو سارا سرمایہ نا قابل تلافی شکل میں ضائع ہو جائے گا۔

19۔کرپٹو کرنسی Payments عام طور پر Reversible یعنی واپس نہیں کی جاسکتی ہیں۔

20۔کرپٹو کرنسی کے ذریعے Transactions کی صورت میں نجی معلومات کا افشا بھی ممکن ہے ۔

21۔ کرپٹو کرنسی کے ذریعے Fraud اور Scam دھو کے اور گھوٹالے کا تناسب زیادہ دیکھا گیا۔

22۔کرپٹو کرنسی کے ذریعے Online Dating جیسی مخرب اخلاق حرکات عام طور پر زیادہ ہوتی نظر آئیں۔

23۔دبى كى الهيئة العامة للشؤون الإسلامية والأوقاف مورخہ2018/1/30 مورخہ 15 ستمبر 2019 ء میں جامعہ قطر میں منعقدہ کانفرس قومی علما کونسل انڈ دار الافتاء العراقیه دار الافتاء الليبية فلسطین کی مجلس الافتاء الاعلی دار الافتاء المصریہ کے امین الفتوی شیخ محمد عبد السميع مصر کے مفتی اعظم شوقی علام اور استاذ محترم شیخ سلیمان الرحیلی حفظہ اللہ اور فقہ حنفی کے علما میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب ودیگر نے اس پر حرمت کا فتوی جاری کیا۔

چوتھا موقف کرپٹو کرنسی ابھی بیع الثمار قبل بدو صلاحها کی طرح ارتقائی مراحل سے ایک Vehicle سواری کی طرح گزر رہی ہے جو کرنسی کو نقل کرنے کا وسیلہ ہے جس کے ذریعے معاملہ داری کی صورت جس روز شرعی احکام کے عین مطابق ہو جائے گی تو اس وقت اس کے جواز میں کوئی شبہ نہیں ہوگا۔

تحیہ کچھ اہل علم نے کرپٹو کرنسی کو سلعہ صحیح ؍قابل فروخت ہے قرار دیا اور اس کے لیے جواز کا پہلو فراہم کیا جب کہ اس کے موجد اور تضمین و صارفین سب نے اسے کرنسی کا نام دیا اور اس کی معاملہ داری یا اس کے ذریعے معاملہ داری کرنسی کی نیت سے کی جاتی ہے واللہ اعلم۔

خلاصہ کلام یہ ہے کہ کر پٹو کرنسی :

ذریعہ مبادلہ کی جدید شکیل ہے، جس کی مالیت فرضی ہے کچھ اہل علم نے اس کے تئیں توقف اختیار کیا اور مزید تحقیق طلب مسئلہ بتایا تو کچھ اہل علم نے اس کو شرعاً معتبر مال اور کچھ نے سلعہ و بیع جانا اور معاملہ داری کی اجازت دی جب کہ جمہور علما نے کرپٹو کرنسی کی ماہیت اور اس کے خارجی عوامل کے پیش نظر اس کی معاملہ داری حرام قرار دی اور بعض اہل علم نے مشروط ومحتاط انداز سے تفصیلی بات کہی کہ جب شرعی ممانعتیں ختم ہوں گی اس وقت اس کی اجازت ہوگی لیکن سرسری و ظاہری مصلحت ، اور فوائد وسہولیات پر نقصانات کے غالب پہلوؤں اور اکثر اہل علم کے موقف کے پیش نظر کر پٹو کرنسی کی خرید و فروخت یا اس کے ذریعے کسی بھی معاملہ داری سے بچنا بہتر ہے۔ واللہ اعلم ، وصلی اللہ علی النبی وسلم ۔

تیار کرده :بمناسبت اسلام کا نظام تجارت کا نفرس زیر اہتمام اسلامک انفارمیشن سینٹر بمبئی 13؍ اکتوبر 2024ء

٭٭٭

پروفیسر سینیٹر علامہ ساجد میر کا سانحہ ارتحال

دنیا کی عظیم ہستی اور ہمارے محبوب قائد علامہ ساجد میر خاموشی سے اللہ کے ہاں چلے گئے۔ برمنگھم میں ان کی نماز جنازہ غائبانہ ادا کی گئی۔ جمعیہ کا ایک سنہری باب بند ہو گیا۔ امیر مرکزی جمعیۃ اہلحدیث پاکستان اور ساری دنیا میں آباد کتاب وسنت کے حاملین کے محبوب قائد اور صلاحیت اور صالحیت کا پیکر اور ایک عبقری شخصیت علامہ حافظ ساجد میر بعمر 86 سال اپنے وطن مالوف سیالکوٹ میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

اب دور دور تک ایسی بے لوث ہستی عنقا نظر آتی ہے۔ سلفیان عالم کے دل مجروح اور غمگین ہیں اور برمنگھم میں واقع جمعیۃ اہلحدیث کے قائدین نے جامع مسجد محمدی ہارٹپ روڈ الم راک برمنگھم میں 4؍مئی 2025ء کو ان کی نماز جنازہ غائبانہ ادا کی گئی۔ مولانا محمد عبد الہادی العمری نے علامہ صاحب کی نماز جنازہ غائبانہ پڑھائی۔ نماز سے قبل مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے ناظم اعلیٰ قاری ئکاء اللہ سلیم نے عبقری شخصیت علامہ ساجد میر کے محاسن پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اسی فیلڈ کو پُر فرمائے اور جمعیۃ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔بعد نماز غائبانہ علماء اور قائدین نے اپنے تاثرات رانج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

علامہ ساجد میر بےلوث ہستی تھے جو ساری زندگی کتاب وسنت کی بالائی کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ مولانا محمد عبد الکریم ثاقب، مولانا شیر خان جمیل احمد عمری، مولانا محمد حفیظ اللہ خان المدنی، حاجی عبد الغفور امیر مسجد وجمیعہ، حاجی اللہ دتہ، قاری عبد السمیع، قاری عبد الصمد، قاری حفیظ الرحمٰن، محمد عبد الرؤف ریاضی، محمد ریاض رحمانی اور ڈاکٹر عبد الرب ثاقب اور بہت سے معززین شامل جنازہ تھے۔ 1992ء سے مسلسل امیر کے عہدہ پر فائز رہے اور جمعیۃ کے کام کو بہت آگے بڑھایا۔ دیگر جماعتوں کے رہنما وقائدین بھی آپ کا احترام کرتے تھے، اسی لیے کہ آپ کا انداز جارحانہ نہیں بلکہ ناصحانہ ہوتا تھا۔

خدا بخش بہت سی خوبیاں علامہ ساجد میر میں

٭٭٭

ذوالحجہ کے نو روزے رکھنا مسنون عمل ہے!

ذوالحجہ کے ابتدائی نو دنوں کےروزے رکھنا نبیؐ کی سنت اور مستحب عمل ہے لہذا ان دنوں کے روزوں کا اہتمام مشروع ہے۔بعض امہات المؤمنین سے مروی ہے:

بلاشبہ نبیﷺذوالحجہ کے پہلے نو دن کا'دس محرم کا'ہر مہینے تین دن اور مہینے کی پہلی سوموار اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے۔(سنن ابو داود:2437)

اس حدیث کی سند صحیح ہے۔اس کےتمام راوی ثقہ ہیں اور ہنیدہ بن خالد صحابی اور ان کی زوجہ محترمہ صحابیہ ہیں لہذا ان کا غیر معروف ہونا قادح نہیں۔

ایک تعارض اور اس کا حل:مذکورہ بالا حدیث دلیل ہے کہ ذوالحجہ کے ابتدائی نو دنوں کے روزے رکھنا مسنون و مستحب عمل ہے۔لیکن اس بیان کردہ حدیث کے معارض سیدہ عائشہؓ کی یہ حدیث ہے:

میں نے رسول اللہﷺکو ذوالحجہ کے دس دنوں میں کبھی بھی روزہ کی حالت میں نہیں دیکھا۔ (صحیح مسلم:1176)

اس تعارض کا حل امام نووی یوں پیش کرتے ہیں:

علماء بیان کرتے ہیں کہ حدیثِ عائشہؓ سے وہم پیدا ہوتا ہے کہ عشرہ ذوالحجہ کے روزے مکروہ ہیں-یہاں عشرہ ذوالحجہ سے مراد ذوالحجہ کے ابتدائی نو دن ہیں۔یہ مفہوم کشید کرنے سے ان روزوں کی کراہت پابت نہیں ہوتی بلکہ ان دنوں کے روزے بہت ہی مستحب ہیں۔بالخصوص نو ذی الحجہ یعنی عرفہ کا روزہ تو خاص استحباب کا حامل ہے اس کی فضیلت کے متعلق احادیث گزر چکی ہیں اور صحیح بخاری میں مروی ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:عشرہ ذی الحجہ کے مقابلے میں باقی ایام کی عبادات افضل نہیں۔(یہ روایت دلیل ہے کہ دیگر عبادات کی طرح ان دنوں کے روزے بھی افضل و مستحب ہیں)

حدیثِ عائشہؓ کہ رسول اللہﷺنے عشرہ ذوالحجہ کے روزے نہیں رکھے'سے یہ مفہوم اخذ کیا جائے کہ ہو سکتا ہے کہ آپؐ نے کسی عارضے'مرض یا سفر وغیرہ کی وجہ سے ان دنوں کے روزے نہ رکھے ہوں یا عائشہؓ نے آپ کو ان دنوں میں روزےسے نہ دیکھا ہواور ان کی نفی سے حقیقت میں روزوں کی نفی لازم نہیں آ تی کیونکہ ان روزوں کے اثبات پر ابوداود اور سنن نسائی کی یہ روایت بھی دالّ ہے کہ رسول اللہﷺذوالحجہ کے نو روزے رکھا کرتے تھے۔(شرح النووی8؍72)